سید مودودی اکیڈمی ” عرب بہار اور عالمی تناظر ” کے موضو ع پر منعقد ہ سیمینار

لاہور (سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون کا کردار عالم اسلام کے لئے قابل فخر ہے، مصر میں اخوان کی کامیابی عالمی طاقتوں کو ہضم نہیں ہو پا رہی تھی، جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ دینا اقوام عالم کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اکیڈمی ” عرب بہار اور عالمی تناظر ” کے موضو ع پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اخوان المسلمون کے بے گناہ قائدین کو سزائے موت کا حکم سنانا عالمی برادری کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ جمہوریت کے دعویدار عالمی لیڈران کی خاموشی ان کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے ، عالم اسلام کے قائدین بالخصوص پاکستان کی حکومت کی جانب سے کردار ادا نہ کرنا شرمناک ہے۔

جمہوریت کے دعویدار اقوام متحدہ کا کردار محض ایک کٹھ پتلی سا رہ گیا۔ پاکستان کے طلبہ اور عوام کے دل مصر کے عوام اور اخوان المسلمون کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ اخوان کی سزائوں کو ختم کروانے میں حکومت پاکستان کا کردار ادا کر نا چاہئے ۔ اخوان کی سزائیں عالمی امن کے
لئے خطرہ ثابت ہوں گی۔ جمہوری دور میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دینا عالمی دُنیا کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔