جوئیل کاکس امریکی سفارت کار نہیں ایف بی آئی کا اہلکار ہے ، دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے گرفتار کیا گیا ایف بی آئی کا اہلکار امریکی سفارت کار ہے اور نہ ہی اسے کسی قسم کا سفارتی استثنی حاصل ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ کراچی سے حراست میں لیا گیا امریکی شخص ایف بی آئی کا اہلکار ہے، جوئیل کاکس امریکی سفارت کار ہے اور نہ ہی اسے کسی قسم کا استثنی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوئیل کاکس سیاحتی ویزے پر پاکستان آیا تھا، معاملے پر امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صرف امریکی کونسلر کو ایف بی آئی کے اہلکار سے ملنے کی اجازت ہے، کسی سفارت کار کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو بھارتی ویزا جاری نہ کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن سے سخت احتجاج کیا جب کہ بھارت کا موقف تھا کہ انتخابات کی وجہ سے سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں گزشتہ ہفتہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان ہر معاملے پر چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔