لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت میڈیاکی آزادی کو کنٹرول کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے، حامد میر قومی صحافی ہیں، اپنے اوپر حملے کے بارے میں ایف آئی آر درج کرواناان کاحق ہے۔ لاہور کے علاقے فیصل ٹاوٴن میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک میڈیا ہاوٴس کے نام پر میڈیا کو تقسیم اور اس کی آزادی کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، کسی میڈیا گروپ کو تنہا کرنے سے میڈیا تقسیم ہو گا جس سے پاکستان میں جمہوری قدروں کو نقصان پہنچے گا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حامد میر کا اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر درج کرانا ان کا حق ہے، وفاق اسکی تحقیقات کرے، فاضل ججوں کی تحقیقات کا بھی انتظار کرنا چاہیئے۔