کیماڑی محمڈن آل کراچی خان محمد فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی

کراچی : بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں کیماڑی کی قدیم اور معروف ٹیم کیماڑی محمڈن نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم شرافی محمڈن کو شاندار مقابلے کے بعد 2-0سے زیر کرکے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی کھیل کے دوران 10 ویں منٹ میں کیماڑی محمڈن انصر خان جبکہ کھیل کے 24 ویں منٹ میں ذیشان علی نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ دوسرے ہاف میں کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے بھر پور کوشش کے باوجود گیند کو گول پوسٹ میں داخل کرنے میں ناکام رہیں۔ٹورنامنٹ کا آخری کوارٹر فائنل آج کیماڑی یونین اور فرینٹیر سٹی کے درمیان کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل کو نیشنل فٹ بال ریفری سلیم فیض ،دار رحمن اور نور محمد نورا نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر موسیٰ خان اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔