پاکستانی ڈراموں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، انوپم کھیر

Anupam Kher

Anupam Kher

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے دوست ہیں ان سے ملاقات کے لیے کبھی وقت ملا تو پاکستان آونگا۔ اکثر پاکستانی ڈرامے دیکھتاہوں توکچھ نہ کچھ سیکھنے کاموقع ملتاہے۔ پڑوسی ملک سے جو نوجوان ہمارے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے آتے ہیں ان سے ملکرخوشی ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سے ممبئی گئے ہوئے نوجوان معذور فنکار جہانزیب اعوان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان، غلام علی اور عدنان سمیع نے اپنے فن کا لوہا انڈیا میں ہی نہیں دنیا بھر میں منوایا ہے۔

فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی میں جب بھی پاکستان آیا تو مزید نئے ٹیلنٹ سے ملوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ نئے فنکاروں کے فن کو ضائع ہونے سے ہم ہی بچا سکتے ہیں ورنہ فنکار ضائع ہو جاتا ہے جہانزیب اعوان نے بتایا کہ انوپم کھیرکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھارہاوہ بہت اچھے انسان ہیں اور پاکستانی عوام سے بہت پیار کرتے ہیں۔