تین ماہ سے محروم اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہ 15 مئی کو ملنے کی توقع

Pakstan Steel

Pakstan Steel

کراچی (جیوڈیسک) تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز کے ملازمین کو فروری اور مارچ کی تنخواہ 15 مئی کو ملنے کی توقع ہے۔ 25 اپریل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے لیے 18.5 ارب روپے کا مالیاتی پیکیج منظور کیا تھا اور اس مد میں تقریباً 5 ارب روپے کی پہلی قسط 15 مئی کو ادارے کو موصول ہو جائے گی۔

اسٹیل ملز ترجمان کے مطابق رقم سے ملازمین کو فروری اور مارچ کے مہینے کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی جس کا حجم تقریباً 96 کروڑ روپے ہے۔ ماضی میں بد انتظامی کے باعث اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے اور رقم کی قلت کے باعث ادارے کو ملازمین کی تنخواہیں دینے کے لیے بھی حکومت کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ ادارے کی تنظیم نو کرکے جو ن 2015ء تک اس کی پیداواری صلاحیت کا 77 فیصد تک استعمال کیا جائے جو موجودہ 2 فیصد سے بھی کم ہے۔