اوگرا کرپشن کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

کیس کی آئندہ سماعت 26 مئی کو ہو گی۔ پاکستان بار کونسل نے انسانی حقوق کمیشن ملتان راشد رحمان کے قتل خلاف ہڑتال کر رکھی ہے۔