اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور کراچی، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور فاٹا کی صوتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو میرانشاہ میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر اعظم نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف اور قوم کو مبارکباد بھی دی ہے۔