عمران خان عدالت سے معافی مانگیں، لاہور ہائی کورٹ بار

 Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بارکے صدرشفقت محمود چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان گزشتہ روز والے واقعے پر عدالت سے معافی مانگیں، تحریک انصاف کے سربراہ نے عدلیہ کا تقدس پامال کیا۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان اور دیگر عہدیداروں نے بدھ کے روز ہونے والے واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

شفقت محمود چوہان نے کہا کہ عمران خان کے کارکنوں نے جس طرح ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کی، وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کارکن کسی لیڈر کے کہنے میں نہیں، تو ایسا لیڈر ملک کی باگ ڈور کیسے سنبھالے گا۔ شفقت چوہان نے کہا کہ وکلاء کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کو عدالتی تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔