لالہ موسیٰ اور ڈنگہ کی خبریں 8/5/2014

آج لالہ موسیٰ میں سکولوں کی افتتاحی تقریبات کا پروگرام ڈی سی او گجرات اور ارکان اسمبلی کی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چیف آفیسر ٹی ایم اے لالہ موسیٰ عظمت فرید وڑائچ نے بتایا کہ آج لالہ موسیٰ میں سکولوں کی افتتاحی تقریبات کا پروگرام ڈی سی او گجرات اور ارکان اسمبلی کی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے،اب یہ پروگرام12مئی بروز پیر صبح دس بجے ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں نابالغ کم عمر بچے چنگ چی رکشہ چلانے میں مصروف
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں نابالغ کم عمر بچے جی ٹی روڈ گلی محلوں اور لوکل روڈوں پر چنگ چی رکشہ ہوائوں میں اڑاتے پھرتے ہیں اور کم عمر لڑکوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ون وے سڑک ہے اور رانگ سڑک پر بھی چنگ چی چلاتے پھرتے ہیں اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ،اس کے باعث حادثات رونما ہو رہے ہیں اور رکشوں پر قیمتی جانیں بیٹھی ہوتی ہیں اور رکشہ کو تیزی کے ساتھ چلاتے پھرتے ہیں اور انتظامیہ اور اعلیٰ احکام اور موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کاروائی کرتے ہوئے نابالغ اور بغیر لائسنس کے چنگ چی رکشہ چلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٰ شہر بھر میں اور بازاروں گلیوں اور گلی محلوں اور دکانوں پر خوبرو بھکارنوں اور معصوم بچیوں اور نوجوان لڑکیاں بھیک مانگتے میں مصروف عمل
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ شہر بھر میں اور بازاروں گلیوں اور گلی محلوں اور دکانوں پر خوبرو بھکارنوں اور معصوم بچیوں اور نوجوان لڑکیاں بھیک مانگتے میں مصروف عمل ہیں اور شہر کی دکانوں پر ٹولے بنا کر بھیک مانگنے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے ساتھ چھوٹے بچے بچیاں اور نوجوان لڑکیاں بھی بھیک مانگتی ہیں اور چھوٹے بچوں سے جبری مشقت اور بھیک مانگنے کا دھندہ کرایا جا رہا ہے اور احکام اور متعلقہ ادارے اور انتظامیہ فوری توجہ دے اور یہ بھیک مانگنے والی گجرات کھاریاں اور دیہات سے آکر بھیک مانگتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی کھاریاں کے سیکرٹری یونین کونسل فتہ بھنڈ کومعطل کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اے سی کھاریاں کے سیکرٹری یونین کونسل فتہ بھنڈ کومعطل کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا،سیکرٹری یو سی اپنے دفترمیں روز مرہ معمولات انجام دیتا رہا،گذشتہ روز رندھیر نہر پل کے دورہ کے دوران اے سی کھاریاں نے سیکرٹری یو سی فتہ بھنڈ کو معطل کرنے کا حکم سنایا لیکن ڈی او سی او گجرات نے سیکرٹری یو سی کو معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا،چند یوم قبل بھی سیکرٹری یو سی خوا ص پور کے خلاف اے سی کھاریاں نے ڈی سی او کو رپورٹ کی تھی،جس پر ڈی او سی او نے سیکرٹری خواص پور کو پہلے معطل اور بعد میں بحال کر دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی کھاریاں کو سیکرٹری یو سی کی معطلی کا کوئی اختیار نہیں،سیکرٹری کو معطل یا انکوائری ڈی او سی او ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یا ڈی سی او کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کا تجاوزات مافیا،اے سی کھاریاں سے تگڑا ہوگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کا تجاوزات مافیا،اے سی کھاریاں سے تگڑا ہوگیا،سٹیشن چوک و سروسز روڈ سے ہٹائی گئی ریڑھیاں و کھوکھے دوبارہ لگ گئے،بازاروں سے نکالی گئی ریڑھیاں دن گیارہ بجے لگنا شروع ہو گئیں،ضبط کئے گئے کنڈے200روپے میں واپس،تھانہ سٹی کے عقب سے کھوکھے تاحال ختم نہ ہوئے،اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی تجاوزات پالیسی ڈھیلی پڑجانے سے سٹیشن چوک پر ریڑھیاں و کھوکھے دوبارہ لگ گئے،گزشتہ روز اے سی کھاریاں نے سروسز روڈ سے ریڑھیاں ہٹوائی تھین آج وہ بھی لگی پائی گئیں،ان کا کہنا تھا کہ انکی بلدیہ کے عملہ سے معاملات طے ہو چکے ہیں اور انکے دست شفقت سے ہم یہاں بیٹھے ہیں لالہ موسی کی عوام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو ختم کر دینا چاہیے کیونکہ لولا لنگڑاکانا آپریشن کر کے ٹی ایم اے اہل کاروں کی فیس میں اضافہ ہی کرنا ہے تو جیسے ہے جہاں ہے کی بنیاد پر کام چلنے دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آبادمیں ریلی کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب پولیس متحرک
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آبادمیں ریلی کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب پولیس متحرک،تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کا ڈیٹا حاصل کر کے گرفتاری کیلئے چھاپوں کی تیاریاں،اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ گیارہ مئی کو اسلام آباد الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں اور مہنگائی کے خلا ف پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب پولیس اور خفیہ ایجنسیاں متحرک ہو گئیں،تحریک انصاف کے راہنمائوں کو ٹیلی فونز کالز کر کے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور متحرک کارکنوں کی لسٹیں تیارکی جا رہی ہیں تاکہ ان کو ضرورت پڑنے پر گرفتار کیا جا سکے دوسری طرف پی ٹی آئی کے ہونے والے اجلاسوں میں کارکن ریلی کے بارے میں بڑے پرعزم نظر آرہے ہیں اور ہر صورت میں ریلی میں شرکت کرنے کیلئے پر امید ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی کھاریاںمیاں اقبال مظہر کا چیف افسر عظمت فرید وڑائچ کے ہمراہ گورنمنٹ ایم بی گرلز ہائی سکول،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سردار پورہ روڈ کا وزٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے چیف افسر عظمت فرید وڑائچ کے ہمراہ گورنمنٹ ایم بی گرلز ہائی سکول،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سردار پورہ روڈ کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے افسران اور ٹھیکیدار کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،سوموار کو ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال،ایم پی اے اشرف دیونہ صبح دس بجے گرلز ہائی سکول سردار پورہ روڈ کا افتتاح کریں گے،اے سی کھاریاںمیاں اقبال مظہر نے گندم خریدمرکز دھامہ کا اچانک دورہ کیا اور محکمہ خوراک و ریونیو عملہ کو ٹارگٹ جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت کی جبکہ کاشتکاروں سے محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔اے سی کھاریاں نے ناقص اشیاء فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں سے13500 روپے جرمانہ وصول کیا،جبکہ فرید ٹک شاپ خوا ص پور سے ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر اسکا چالان عدالت میں بھجوا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں نشہ آور ٹیکوں کی فروخت،عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار لالہ موسیٰ کو محکمہ صحت نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ میں نشہ آور ٹیکوں کی فروخت،عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار لالہ موسیٰ کو محکمہ صحت نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا،عوام گلیوں میں جہازوں کی لینڈنگ سے دوچار ہونے لگے،عرصہ دراز سے محکمہ صحت کو متنبہ کرنے کے لئے لگائی گئی خبریں بھی سوئے ہوئے محکمہ کو نہ جگا سکیں،نشہ آور انجکشن فروخت کرنے والے مالا مال ہو گئے،گردونوح میں عطائی حضرات کی بھر مار سے عوام ایک بیماری سے چھٹکارا پاکے کئی بیماریاں پالنے لگے،محکمہ صحت کے ای ڈی او سے لے کر نچلی سطح کے ڈرگ انسپکٹر تک سب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نشہ ا ور ٹیکے اور عطائی باقاعدہ اپنی کمائی میں مناسب حصہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نہیں مانتا ظلم کے ضابطے کی گردان کرنے والوں کو بیرون ممالک دوروں کی بجائے اپنے ملک میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے چاہیں،چوہدری طاہر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)میں نہیں مانتا ظلم کے ضابطے کی گردان کرنے والوں کو بیرون ممالک دوروں کی بجائے اپنے ملک میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے چاہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے صدر چوہدری طاہر زمان کائرہ نے ڈیرہ کائرہ پر میڈیا اورمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 18-18گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہے مہنگائی لاقانونیت زوروں پر ہے مگر وزیراعلیٰ پنجاب آج بھی سمجھتے ہیں کہ آج بھی کسی اور کی حکومت ہے اور عوام کی طرف سے ان کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں،اور کہتے پھرتے ہیں کہ میں نہیں مانتا،انہوں نے کہا کہ جنگلا بس میں صرف ہزار لوگ سفر کرتے ہیں اٹھارہ کروڑ عوام مہنگائی اور لاقانونیت کی چکی میں پس رہے ہیں اگر حکمرانوں نے اپنا وطیرہ نہ بدلا اور حالات یہی رہے تو عوام جون میں پر سڑکوں پر ہوں گے اور انہیں چلتا کریں گے،موجودہ حکمرانوں نے ریلوے ،سٹیل ملز،پی آئی اے اور دوسرے بڑے اداروں کو ٹھیک کرنے کی بجائے ان کے ٹکڑے کر کے اپنے حواریوں میں بانٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں،کسانوں اور غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آمریت اور غیر جمہوری طاقتوں کے خلاف جدوجہد کی اور عوام کے دکھ درد سمجھ سکتی ہے پیپلز پارٹی کے قائدین نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ڈالر کی قیمت میں کمی کے دعوئوں کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا اوراس کے ثمرات عوام نہیں پہنچتے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت کی جو شمع پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے لہو سے روشن کی ہے اسے کسی قیمت پر بجھنے نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ عظمت فرید وڑائچ نے گذشتہ روز لالہ موسیٰ کے ہائی سکولوں کا دورہ کیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ عظمت فرید وڑائچ نے گذشتہ روز لالہ موسیٰ کے ہائی سکولوں کا دورہ کیا اور اساتذہ کی حاضری چیک کی اے سی کھاریاں کے حکم پر سی او بلدیہ لالہ موسیٰ نے گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول،ماڈل ہائی سکول ،غوثیہ ہائی سکول گورنمنٹ پاکستان ہائی سکول کا وزٹ کی ااور اساتذہ کی حاضری چیک کرے اے سی کو رپورٹ ارسال کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواحی گائوں بن کالس المعروف بنی شریف میں بجلی کے وولٹیج کی اچانک زیادتی سے عوام کا لاکھوں روپے کا سامان الیکٹرونکس جل گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) نواحی گائوں بن کالس المعروف بنی شریف میں بجلی کے وولٹیج کی اچانک زیادتی سے عوام کا لاکھوں روپے کا سامان الیکٹرونکس جل گیا، شارٹ سرکٹ سے ایک گھربھی جل کرخاکستر،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ پسوال فیڈرکے گائوں بن کالس المعروف بنی شریف میں گزشتہ رات سے بجلی کے وولٹیج انتہائی کم تھے جمعرات کی صبح اچانک وولٹیج کی زیادتی سے لوگوں کی واٹرٹربائن کی موٹریں،پنکھے،ٹی وی فریج وغیرہ جل گئے جبکہ شارٹ سرکٹ سے بیرون ملک مقیم مہرالفت مرحوم فیملی کے دوکمروں کوآگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے کمروں کی چھتیں اور ان میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر ودیگرسامان جل کرکوئلہ بن گیا،اطلاع ملتے ہی اے سی کھاریاں ودیگرعملہ اور فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقعہ پرپہنچ گئیں اورکئی گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پرقابو پالیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائسنس اوراین او سی نہ ہونے پرپٹرول پمپ سیل کردیاگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لائسنس اوراین او سی نہ ہونے پرپٹرول پمپ سیل کردیاگیا،تفصیل کے مطابق اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرکے حکم پرانفورسمنٹ انسپکٹرٹی ایم اے مہرافضال نے لائسنس اوراین او سی نہ ہونے پرکمیونٹی پٹرول پمپ خواص پورکو سیل کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں تک پہنچ گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں تک پہنچ گیا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی نے چوبیس گھنٹے میں صرف دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کیاتھالیکن گیپکو حکام انکے احکامات کو ہوامیں اڑاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزیدبڑھادیاہے ،ہرتین سے چارگھنٹے بعدایک گھنٹہ بجلی آتی ہے ،عوام کو دن کو چین ہے نہ رات کو سکون ،عوامی حلقوں نے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج بارے سوچنا شروع کردیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی کی کاوشوں سے ایک قادیانی نے اسلام قبول کرلیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی کی کاوشوں سے ایک قادیانی نے اسلام قبول کرلیا، ننکانہ کے رہائشی ماسٹراعجازاحمدقادیانی کی غازی محمدثاقب شکیل جلالی سے ملاقات ہوئی اورمسلسل چارگھنٹر کی گفت وشنیدکے بعدماسٹر اعجاز احمدقادیانی نے تسلیم کیاکہ قادیانی گروہ جھوٹ کا پلندہ ہے اورمرزاقادیانی کذاب،مرتداورکافرہے اورمرزاقادیانی اور اسکے ماننے والوں کا اسلام سے دوردورکابھی تعلق نہیں ہے،اس نے حلفیہ بیان لکھ کردیاکہ میں مرزاقادیانی اور اس کے ماننے والوں پرلعنت بھیجتاہوں اور مسلمان ہوتا ہوں،جس کے بعدغازی محمدثاقب شکیل جلالی کو باقاعدہ کلمہ پڑھاکردائرہ اسلام میں داخل کیا،اس ساری گفت وشنیدمیں میں غازی محمدثاقب شکیل جلالی کے ہمراہ مجاہدختم نبوت بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ،حافظ محمداصغرتوحیدی جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ اسلام پاکستان بھی تھے،جبکہ اس موقعہ پرننکانہ صاحب بارایسوسی ایشن کے وکلائ،علاقہ کی معززشخصیات اورکثیرتعدادمیں اہل علاقہ بھی موجودتھے ،آخرمیں غازی محمدثاقب شکیل جلالی نے دعاکرائی اورپوراہائوس تاجدارختم نبوت زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری اعجاز احمد رنیاں ،چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ پر گیارہویں شریف کے سلسلہ میں ختم شریف کا اہتمام کیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) چوہدری اعجاز احمد رنیاں ،چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ پر گیارہویں شریف کے سلسلہ میں ختم شریف کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر تلاوت قرآن مجید اور نعت خوانی کی محافل کا بھی انعقاد ہوا ۔ جس میں علاقہ بھر سے ممتاز علماء ، مشائخ عظام ، قاری حضرات اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سلسلہ قادریہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی کی یاد میں سجائی گئی اس روحانی محفل میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں گیارہویں شریف کی فضیلت اور حضرت یا غوث پاک کی تعلیمات پر تفصیلی اظہار خیالات کیا ۔ پروگرام کے آخر میں تمام انبیاء و اولیاء اور امت مسلمہ کے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔ اور دین اسلام کی سر بلندی کے لیے بھی دعائیں گی گئیں ۔ اس روحانی محفل کے انعقاد پر شرکائے محفل نے تمام معاونین اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ۔ اور اس طرح کی محفل سجانے کے معاملات کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ۔ اس موقع لنگر تقسیم کیا گیا نمایاں شرکت کرنے والوں میں چوہدری محمد اسحاق کسانہ دھکڑانوالی ، چوہدری مزمل چیلیانوالہ ، چوہدری غلام غوث نونانوالی ، چوہدری صابر سیکریالی ، چوہدری غضنفر علی کویت ، چوہدری ارشد چھاوڑی آف بھلیسرانوالہ ، چوہدری عابد انور ٹوپہ ، چوہدری ذکاء اللہ سابق ناظم ، حاجی سکندر حیات سابق چیئرمین چھوکر کلاں ، حاجی محمد بوٹا ، چوہدری محمد حیات کمالہ ، چوہدری عبدالرئوف فتہ لماں ، چوہدری امجد ناظر ، چوہدری محمد اجمل ٹوپہ ، چوہدری ریاض انجم سوہگا ، چو ہدری نوازش رنیاں سمیت علاقہ بھر سے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : چیچیاں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز سکول چیچیاں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) چیچیاں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز سکول چیچیاں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیچیاں اور گردنواح کے لیے ایمبولینس منصوبہ کا افتتاح کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ قرآن کے کلام سے شروع کیا گیا ۔ تقریب میں اہلیان چیچیاں اور گردنواح کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب میں چیچیاں ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ثاقب حسین نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے تمام شرکاء اہلیان چیچاں اور علاقہ کو اس منصوبے کے مکمل ہونے پر مبارکباد دیں اور چیچیاں ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور پوری ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس کے بعد ممبر ویلفیئر سوسائٹی قمر الامین نے اس نیک مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر شکریہ ادا کیا ۔ جنرل سیکرٹری محمد ریاض نے اس منصوبے کو چلانے کے حوالہ سے لوگوں کو طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔ شرکاء سے بائو محمد عارف میلو نے اس نیک کام کو سراہا اور اپنی طرف سے ایمبولینس ڈرائیور کو چھ ماہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر مولوی امانت علی نے گاڑی کا آئل تا حیات فری چینج کروانے کا اعلان کیا ۔ پروگرام کے آخر میں چیچیاں ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران کی طرف سے تمام علاقہ کو مبارکباد دی اور تمام آنے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا یقین دلایا تاکہ لوگوں کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان کی سا لمیت و بقاء کے لیے افواج پاکستان کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،چوہدری اقبال منج
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) جٹ برادران ڈنگہ کی سرکردہ شخصیت ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حاجی چوہدری اقبال منج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت و بقاء کے لیے افواج پاکستان کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے میں کسی بخل سے کام نہیں لینا چاہیے ۔ افواج پاکستان پاکستان کو ناقابل تسخیر قلعہ بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ افواج پاکستان دن رات پاکستان کی سرحدوںپر ملک و قوم کی حفاظت میں ہر وقت چاق و چوبند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی قربانیاں ملک و قوم کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔