عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، چوہدری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدرسینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، صاف شفاف انتخابات کیلیے انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کاان کامطالبہ درست ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) 11 مئی کے انتخابات کے بعدپہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ ان انتخابات میں دھاندلی کے تمام سابق ریکارڈٹوٹ گئے۔

ن لیگ نے ریٹرننگ افسروں کے ساتھ مل کر جو کھیل کھیلااب اس سے پردہ اٹھ رہاہے اور تمام چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں، ان حالات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت ہم سب کا حق بنتاہے کہ انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کی بات کریں۔