لاہور: گجرپورہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر، بہن بھائی جاں بحق

Lahore

Lahore

گجر پورہ (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گجر پورہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو کچل کر ہلا ک کر دیا۔ مصری شاہ کا 17 سالہ عمران اپنی 8 سالہ بہن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ گھوڑے شاہ چوک میں ایک ٹرک نے انہیں اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل دیا۔

دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو مقامی اسپتال بھجوا دیا۔