انسپکٹر سکیورٹی برانچ چوہدری رفاقت گجر ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں : عوامی حلقے

گجرات : انسپکٹر سکیورٹی برانچ چوہدری رفاقت گجر جب سے برانچ تعینات ہوئے ہیں ‘ سکیورٹی برانچ میں بہتری آئی ہے ‘ اور پولیس سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنے والے سائلین کے ساتھ عملہ اچھا تعاون اور خوش اخلاقی سے پیش آرہا ہے ‘ سائلین کی ٹھنڈے پانی سے تواضع بھی کی جاتی ہے جو کہ دوسروں کیلئے بھی ایک ماڈل ہے۔

چوہدری رفاقت گجر انچارج سکیورٹی برانچ ایک انتہائی ملنسار ‘ ایماندار ‘ فرض شناس آفیسر ہیں ‘ اُن کی تعیناتی کے بعد سکیورٹی برانچ میں مکمل طور پر کرپشن کا خاتمہ ہو چکا ہے ‘ اور شہریوں کو بروقت پولیس سرٹیفکیٹ جاری کئے جا رہے ہیں ۔ جو کہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی بہترین مینجمنٹ کا نتیجہ ہے۔