شاہ فیصل کالونی میں فراہمی آب کے عوامی مسائل کا حق پرست اراکین اسمبلی کا نوٹس
Posted on May 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں فراہمی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے فراہمی آب کے حوالے سے عوامی مسائل پر جواب طلب کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے خاتمے لئے فوری اقدامات کئے جائیں حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے واٹر بورڈ کے افسران سے کہاکہ شاہ فیصل کالونی کے تمام بلاکس ،ناتھا خان گوٹھ ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون ،صدیق گوٹھ ،نور الدین گوٹھ ،رفاہ عام سوسائٹی ،عظیم پورہ اور الفلاح سوسائٹی اور اس سے ملحقہ پرائیویٹ سوسائٹیز و گوٹھوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے عوام شیدید اذیت کا شکار ہیں۔
انہوں نے افسران سے کہاکہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے افسران و عملہ پانی کی سپلائی تمام علاقوں میں یکساں بنایا جائے اس موقع پر واٹر بورڈ کے افسران کی جانب سے کنڈیوٹ سے پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کو علاقائی سطح پر پانی کی سپلائی میں رکاوٹ کے حوالے سے حق پرست اراکین اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی حق پرست اراکین اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی کی سپلائی اسٹیشنوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے تاکہ بلا تعطل پانی کی سپلائی کو جاری رکھ کر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جا سکیں۔
حق پرست اراکین اسمبلی نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج سے کہاکہ وہ فراہمی آب کے ترسیلی نظام کی درستگی کے لئے کنڈیوٹ ست سپلائی اسٹیشنوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں اور واٹر سپلائی اسٹیشنوں پر ہیو ی جرنیٹرز نصب کئے جائیں ۔حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے اجلاس میں موجود واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پانی کے سپلائی کو مکمل نگرانی میں یکساں بنیادوں پر تمام علاقوں تک پہنچائیںاور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com