لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کا سالانہ کانوکیشن آج منعقد ہو گا

کراچی : لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام سالانہ کانو کیشن(آج) مورخہ 10 مئی 2014ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے لیاقت نیشنل ہسپتال کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

کانو کیشن میں وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے سال 2013ء کے گریجویٹ میں اسناد تقسیم کرینگے۔