مظفرگڑھ میں زمیندارنے 70 سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں بغیر اجازت اپنی زمین میں داخل ہونے پر مقامی زمیندار نے 70 سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے زمیندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعہ شا ہ جمال کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بغیر اجازت اپنی زرعی زمین سے گزرنے پر مقامی زمیندا ر فلک شیر نے 70 سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔