اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا این اے سینتالیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا جہانگیر ترین نے انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے درخواست دی ہوئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ نواز کے خواجہ سعد رفیق کا چار، چار حلقوں کی تصدیق کا چیلنج قبول کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ جانے کی تجویز دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا عمران خان نے مفروضوں پر بات نہیں کی۔ احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پرامن اور جمہوری انداز میں اپنا حق استعمال کریں گے۔