وزیراعظم کچھ کہنا چاہتے ہیں تو براہ راست رابطہ کریں، تحریک انصاف

Shireen Mazari

Shireen Mazari

لاہور (جیوڈیسک) ایک بار پھر بات عمران خان کو دی گئی وزیر اعظم کی دعوت پرتحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کچھ کہنا چاہتے ہیں تو براہ راست رابطہ کریں، قومی رہنماوٴں کو مشاورت کے لیے مدعو کرنے کا یہ کوئی سنجیدہ طریقہ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے عمران خان کو مدعو کرنے کی دعوت پر ایک بیان میں کہی۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا وہ وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو مدعو کیے جانے کی خبرسے آگاہ ہیں، لیکن قومی رہنماوٴں کو مشاورت کے لیے بلانے کا یہ کوئی سنجیدہ طریقہ نہیں، وزیراعظم اگر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو براہ راست رابطہ کریں۔