ڈاکٹر شائستہ اور شاعر ملک جمشید نے شادی کا فیصلہ کر لیا

کراچی (عمرقریشی) ڈاکٹر شائستہ جیو کی مشہور اینکر ہے جو کہ سکینڈل کی وجہ سے ہر وقت خبروں کی زینت بننے کا فن خوب جانتی ہے۔ دو دفعہ کی طلاق یافتہ اور تین بچوں کی ماں اب تیسری شادی کرنے کیلئے بھی پرتول رہی ہے۔

دولت کے پیچھے پیچھے چلنے والی شائستہ پہلے میر شکیل کے ساتھ شادی کرنے چلی تھی لیکن جب وہاں سے نو انٹری کا سگنل ملا تو اب پاکستان کے امیر ترین بزنس مین ملک جمشیداعظم سے شادی رچائے گی۔

شائستہ اور ملک جمشید کی پہلی ملاقات دوبئی ائیرپورٹ پرہوئی جہاں سکندر بخت جو کہ مشہور کرکٹر ہیں موجود تھے۔ اس کے علاوہ جیوٹی وی کے بہت سے ملازمین بھی وہاں موجود تھے۔

جن میں سے ایک چالاک شخص نے دونوںکی خوش گپیوں کی فوٹو بھی بنالیں۔ جن کو بعد میں شائستہ نے بھاری رقم دینے کے بعد ضائع کروا دیا۔ اگر کوئی بھی بندہ اس خبرکی تصدیق کرنا چاہتا ہے تو وہ سکندر بخت، شائستہ اور ملک جمشید کے پاسپورٹ چیک کرسکتاہے۔

جہاں پر 8 ستمبر کی ویزہ اسٹیمپ ہرقسم کے شک وشبہات کو دور کردے گی۔ جو کہ تمام افراد نے ایک ہی طیارے میں کیا۔ ویسے بھی اگر کسی کو بھی اس خبرکے بارے میں اعتراض ہو تو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے میں مزید حقائق بھی کچھ دن بعد میڈیا میں نشر کروں گااور ان تمام خبروں کی ذمہ دار کسی بھی ادارے کی بجائے میں عمر قریشی خوداپنے سر لیتا ہو۔ کسی میں اگر دم ہے تو مجھے جھوٹا ثابت کر کے دکھائے۔