یمن: صنعا میں القاعدہ جنگجوؤں کا صدارتی محل پر حملہ، 5 محافظ ہلاک

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے صدارتی محل پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پانچ محافظ ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد صدارتی محل کے آس پاس شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، حملے کے وقت یمنی صدر صدارتی محل میں موجود نہیں تھے۔

یمن کے ایک عسکری ماہر نے حملے کو سکیورٹی فورسز کی جنوبی صوبوں میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔ اس سے قبل القاعدہ کے جنگجوؤں نے جنوبی صوبہ میں یمنی وزیردفاع محمد ناصر حمد کے قافلے پر حملہ کیا تھا، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔