کراچی: سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

جبکہ اندرون سندھ میں اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ کراچی بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہو جائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔