کابل کے علاوہ افغانستان سے سی آئی اے آپریشن معطل کیے جانے کا منصوبہ

CIA

CIA

نیویارک (جیوڈیسک) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے سی آئی اے کے منصوبے نے فوج سے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی،امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے۔

کہ افغانستان میں سیٹلائٹ اڈوں کو بند کرنے اور اور عملہ کو کابل واپس لے جانے کے سی آئی اے کی منصوبہ بندی سے امریکی فوجی فکر مند ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ فوج کو خدشہ ہے کہ سی آئی اے کے اس منصوبے پر عملدرآمد سے انٹیلی جنس کے اہم ذریعہ سے محروم ہوسکتے ہیں۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برنن نے مارچ میں ملٹری کمانڈروں کو بتایا تھا کہ ایجنسی کابل کے باہر اپنے اڈوں کو بند کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سی آئی اے کے کیس کے افسران اور تجزیہ کاروں اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ماہرین کو بھی ہٹارہی ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ یہ انخلا ایسے وقت میں ہورہا ہے جب طالبان موسم بہار میں ایک مرتبہ پھر کارروائی کے لئے تیار ہیں جس کی وجہ سے سی ائی اے اور میدان جنگ میں موجود امریکی فوجی کمانڈروں کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔