واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کو ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے ٹوک کر بات کاٹ دی، صدر اوباما نے صورت حال اپنی بذلہ سنجی سے سنبھال لی۔امریکی صدر بارک اوباما اپنی بذلہ سنجی سے نہیں چوکتے۔ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے شرکاء میں سے ایک شخص نے صدر اوباما کی بات کاٹنے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے خوب صورتی سے جواب دیے۔
ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سے خطاب کے اختتامی لمحات میں تقریب کے شرکاء میں موجود ایک شخص نے صدرباراک اوباما سے ایتھوپیا کی آزادی کے بارے میں چیخ کرکچھ پوچھا۔ صدر اوباما نے اس شخص کو ذرا ٹھہرنے کے لیے کہا۔
تاکہ وہ اپنا خطاب مکمل کرلیں، تاہم وہ شخص مسلسل بولتا رہا اور صدر اوباما اسے اپنے مخصوص دلچسپ اندازمیں جواب دیتے رہے، جس پراس شخص نے صدر اوباما سے اپنی محبت کا اظہار کیا تو انھوں نے بھی انتہائی خوب صورت الفاظ میں اس سے جوابی محبت کااظہارکرڈالا۔