پاکستانی نیوز چینلز دیکھ کر اردو کا تلفظ درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں، پریم چوپڑہ

Prem Chopra

Prem Chopra

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارپریم چوپڑہ نے کہاہے کہ پاکستانی نیوز چینلز دیکھ کراردو کا تلفظ درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں پاکستانی جتنی شائستہ اردو بولتے ہیں سن کراچھا لگتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پریم چوپڑا کا کہنا تھا کہ کراچی آنا چاہتاہوں مگر نجی مصروفیات اجازت نہیں دیتی جلد پاکستان آوں گا۔

جو فنکار پاکستان سے ہمارے ہاں کام کے لیے آتے ہیں میں ان کی قدر کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ انھیں سپورٹ کر سکوں کراچی سے جوبھی مہمان آتا ہے۔ اس کی زبان سننا اچھا لگتا ہے اور بہت کچھ نیا سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پریم چوپڑہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کوابھی بہت محنت کی ضرورت ہے اس حوالے سے باقاعدہ ورکشاپس کااہتمام کیا جائے توبہتری آ سکتی ہے مگر پاکستان کے ڈرامے کاجواب نہیں ہے بہت سے بھارتی فنکار پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں۔