بالی ووڈ میں اسٹار بننے کا کوئی فارمولا نہیں، دپیکا پڈوکون

Deepika Pdukun

Deepika Pdukun

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اسٹار بننے کا کوئی متعین فارمولا نہیں ہے۔ میں ابھی تک سیکھ رہی ہوں۔ میرا تعلق غیر فلمی خاندان سے ہے اس لیے میرے لیے ہر دن ایک نئی چیز سیکھنے کے برابر ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اسٹارڈم جذبے سے آتا ہے۔ اگر آپ اپنے لیے جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لیے جذبہ و تحریک رکھتے ہیں تو کامیاب ہوں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے نزدیک کامیابی یہ نہیں کہ وہ بہت مشہور ہو گئی ہے بالکل اصل کامیابی یہ ہے کہ لوگ آپ کے رول کو پسند کریں اور اس بات کی تعریف کریں کہ آپ نے اپنی کردار نگاری کتنی اعلیٰ کی ہے۔