سری لنکن کرکٹ کو ملازمین کے کنٹریکٹ تنازع کی وجہ سے پھر مشکلات کا سامنا

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ملازمین کے کنٹریکٹ تنازع کی وجہ سے پھر مشکلات کا سامنا ہے۔ زائد ملازمین کا معاملہ اٹھائے جانے کے بعد بورڈ نے نائب صدر موہن ڈی سلوا کی زیرقیادت ایک جائزہ کمیٹی قائم کی تھی، اس کا کام ملازمین کی ذمہ داریوں کا تعین کر کے اپنی سفارشات پیش کرنا تھا تاہم یہ ٹاسک ابھی تک مکمل نہیں ہوا، اس وجہ سے بورڈ نے کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی۔

بہت سے افراد قانونی طور پر ملازمت نہ ہونے کے باوجود بورڈ کے امور انجام دہے رہے ہیں، ان میں ہیڈ آف فنانس چندرامالی کوریل، ہیومن ریسورس منیجر لیستھ مینڈس اور چیف انجینئر پرسنا جینا رتنے بھی شامل ہیں۔