وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پر کل ایران روانہ ہوں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کل ایران کے دارالحکومت تہران روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایرانی صدرحسن روحانی نے دورے کی دعوت دی تھی، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف، ایرانی صدرحسن روحانی اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی حکام سے سرحدی معاملات، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اور بجلی کی درآمد اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔