کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن سیاسی مصلحتوں کا شکار نہیں ہو گا اور یہ آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔
کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات نے کہا کہ شہر میں سیاسی عسکری گروپ موجود ہیں جبکہ سپریم کورٹ بھی سیاسی جماعتوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ذکر کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سیاسی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوگا اور یہ آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔
شاہد حیات نے کہا کہ امن وامان کی خراب صورتحال اور پولیس پر حملوں کے بعد اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں کئی مہینوں سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود قتل وغارت گری میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی جن میں عام شہریوں سمیت پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔