ڈاکٹر قیوم سومرو کی سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Dr Qayyum Soomro

Dr Qayyum Soomro

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر قیوم سومرو فیصل رضا عابدی کی طرف سے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ قیوم سومرو ایک سال پہلے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے ان کی اہلیت پر اعتراض لگا دیا جس پر قیوم سومرو نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم بعد میں انہوں نے کیس واپس لے لیا۔

پارٹی قیادت کے فیصلے پر انہیں دوبارہ سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔ ڈاکٹر قیوم سومرو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں 2008 میں انہوں نے سرکاری ملازمت چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو جوائن کر لیا جس کے بعد وہ پانچ سال تک ایوان صدر میں سابق صدر آصف زرداری کے پولٹیکل ایڈوائزر کے طور پر کام کرتے رہے۔

ڈاکٹر قیوم سومرو کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ قیوم سومرو کے چھوٹے بھائی عبدالباسط سومرو بھی پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہیں۔