عمران خان پہلے خیبر پختون خوا کو رول ماڈل بنائیں، محمد احمد لدھیانوی

 Mohammad Ahmed Ludhianvi

Mohammad Ahmed Ludhianvi

اسلام آباد (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاکستان مزید انتشار کا نیوز متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان پہلے خیبر پختونخوا کو رول ماڈل بنائیں، سیاست میں جذبات نقصان دہ ثابت ہوں گے، عوامی احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ انتہائی نا مناسب ہے جوحکومت کے نقصان اور پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جذباتی سیاست کوبالائے طاق رکھ کر مذہبی و سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر دہشت گردی کی جنگ سے نکلنے کا حل تلاش کریں۔