سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں سسرال والوں کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو اوباش افراد نے اغوا کر لیااور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سرگودھا کے نواحی قصبے کی رہائشی خاتون نے نجی شیلٹرہوم میں گفتگو میں بتایا کہ اسے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ماہ کی شیر خوار بچی اس سے چھین لی جو بعد میں وفات پا گئی۔ 22 اپریل کو سرال والوں نے تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا اس دوران متاثرہ خاتون کے رشتے دار نذر علی سمیت دو افراد نے اسے اغوا کیا اور نامعلوم مکان پر لے جا کر کمرے میں بند کر دیا۔
جہاں اس سے زیادتی کی کوشش بھی کی جاتی رہی تاہم وہ ان افراد کی قید سے فرار ہو کر شیلٹر ہوم آ گئی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ واقعے کو 15 روز گزر گئے لیکن پولیس اس کی درخواست پر ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، خاتون نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔