فلم ” اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Street Fighter II Asysns

Street Fighter II Asysns

نیویارک (جیوڈیسک) بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ریسلنگ گیم اسٹریٹ فائٹر کے کرداروں پر مبنی مختصر فلم اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

بلغاریہ میں فلمائی گئی مختصر دورانیے کی یہ فلم ہدایت کار اور رائٹر جوئے اسناہ کی تخلیق ہے جس میں کین کا مقبول عام کردار کرسچن ہاورڈ نبھا رہے ہیں۔ ریو کا کردار مائک موھ نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے دیگر کرداروں میں توگو لگاوا، مارک کلن،اکیرہ کویامہ، حیونری لی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

کین اور ریو کی جنگ پر مبنی فلم 23 مئی کوانٹرنیٹ پر ریلیزکر دی جائیگی۔