شیخ رشید احمد کی جان کو خطرہ ہے، وزارت داخلہ کا مراسلہ

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ 2 روز میں ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے لہذا وہ اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کم کر دیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے شیخ رشید کو جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان پر آئندہ 2 روز میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے مراسلے میں شیخ رشید کو آئندہ چند روز تک اپنی غیر ضروری نقل و حرکت بھی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 11 مئی کو اسلام آباد میں احتجاج اور جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شیخ رشید احمد بھی شرکت کریں گے جب کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید پر متعدد مرتبہ قاتلانہ حملے کئے جا چکے ہیں جس میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔