کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کی تیزی کے بعد پھر مندی رہی، ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو چھبیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مالیاتی نتائج کے اعلان کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا۔
اِس دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے اٹھائیس ہزار، چار، سو، چورانوے پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اوسط کاروباری حجم انتیس فیصد کمی سے چودہ کروڑ چھ لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔