سکھر (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہوا، دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، امن و امان کے حوالے سے صورتحال پہلے سے بہتر ہے، اندرون سندھ میں بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر ایکشن لیا جا رہا ہے جس کے جلد اچھے نتائج ملیں گے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیر مملکت پانی و بجلی کے سخت بیانات پر وزیر اعظم سے بات کی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر نے رابطہ کر کے مشورہ مانگا۔ جس پر ان سے کہا ہے کہ ایکشن روک کر حکومت سندھ اور شہریوں سے حساب کتاب کے بعد واجبات وصول کیے جائیں۔