اداروں میں تناؤ کے باعث مذاکراتی عمل میں مشکلات در پیش ہیں، مولانا سمیع الحق

Maulana Sami Ul Haq

Maulana Sami Ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اداروں میں تناؤ کے باعث مذاکراتی عمل میں مشکلات در پیش ہیں تاہم حکومت اور طالبان نے ابھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومت اور طالبان مذاکرات میں دونوں طرف سے رکاوٹیں ہیں اگر مذاکراتی کمیٹیاں جلد ملیں تو طالبان جنگ بندی میں توسیع پر راضی ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں تناؤ کے باعث مذاکراتی عمل میں مشکلات ہیں تاہم حکومت اور طالبان نے ابھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا اب طالبان بھی قوم کو خوشخبری سنانے کا موقع دیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ وزیرستان میں آپریشن کا مشورہ دینےو الے ملک دشمن ہیں۔ عمران خان کے دھرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نئے نئے مسائل بے وقت سر اٹھا لیتے ہیں، حکومتی کارکردگی پر احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے مگراس وقت احتجاج سے بڑا مسئلہ حکومت اور طالبان مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے اس لیے عمران خان اور طاہرالقادری احتجاج سے پہلے امن کے لیے کردار ادا کریں۔