فیس بک پر بھارت مخالف مہم، کشمیری نوجوانوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Facebook

Facebook

سر ی نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے فیس بک پر بھارت مخالف اور انتخابات مخالف مہم چلانے پر کشمیری نو جوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ عوام میں اضطراب اور بے چینی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ پولیس نے فیس بک پر بھارت مخالف مہم چلانے والے کئی پیجز کی نشاندہی کی ہے اور متعلقہ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر فیس بک کا خلاف قانون استعمال کرنیوالوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔