طاہرالقادری کی ریلی کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور: ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مراسلہ کے مطابق مولاناطاہرالقادری کی ریلی کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مولانا طاہرالقادری اور ان کے صاحبزادوں کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق ریلی کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ پیش آ نے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ مولانا طاہرالقادری کے خلاف پہلے ہی طالبان کی جانب سے فتویٰ جاری کیا چکا ہے۔