کارکنان تربیت گاہ میں بھرپور شرکت کریں۔ سیف الدین

Pakistan

Pakistan

کراچی: پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کے بجائے سرمایہ د ارانہ اور جاگیردارانہ نظام کو فروغ دیا گیا جس کے نتیجے میں آج قومی یکجہتی پارہ پارہ ہو چکی ہے، ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی ملک بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان ترقی کرسکے اور ایسا صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کااظہار صدر شباب ملی کراچی سیف الدین نے PS-90،PS-91اورPS-95 کے دورے کے موقع پر ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرجنرل سیکرٹری شباب ملی کراچی نصرعثمانی ،ضلعی صدر نذربرکی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اسلام سے دور کیا جارہا ہے اور ایک منظم سازش کے تحت سیکولرازم کا پرچار کیا جارہا ہے تاکہ پاکستان کو سیکولر ملک بنایا جاسکے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،شباب ملی نوجوانوں کو اسلامی اقدار سے روشناس کرانے اور سیکولر قوتوں کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھنے کے لئے17اور18مئی کو تربیت گاہ کا انعقاد کررہی ہے۔

نوجوان تربیت گاہ میں بھرپور شرکت کریں،نوجوانوں میں اسلامی روایات و اقدار کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اسی لئے تربیت گاہ کا انعقاد کیا جارہا ہے،جس میں اسلامی نظام اور مثالی نوجوان سمیت دیگر موضوعات پر مذاکرہ بھی کیا جائے گا ۔تربیت گاہ میں صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن اور امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمن سمیت دیگر رہنماء شرکت کریں گے۔