بنوں (جیوڈیسک) ضلع بنوں میں معمولی تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع بنوں کے علاقہ سورنگی میں پیش آیا۔
علاقے میں گندم کی کٹائی جاری تھی اس دوران کھیتوں کی گزر گاہ کے تنازعے پر 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک گروپ کے باپ اور دو بیٹوں سمیت دونوں گروپوں کے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے.