اشتعال انگیزی پیدا کرنے کے الزام میں دو سعودی شہریوں کو قید

Saudi

Saudi

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں کیلئے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق ان افراد پر یہ الزام بھی ہے۔

کہ انہوں نے طائف میں حکومت مخالف مظاہروں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔ جدہ شہر کی عدالت نے ایک ملزم کو پانچ سال جبکہ دوسرے کو چھ سال قید کی سزا سنا دی۔دونوں ملزموں کو 13, 13 ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔