عمران خان یقینی شکست سے بھاگنا چاہتے ہیں ، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان یقینی شکست کے پیش نظر سیاسی میدان سے بھاگنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہجوم گراوٴنڈ پر دھاوا بول کرمیچ خراب کردے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے احتجاج پر کرکٹ کی زبان میں تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان پچاس اوورز کی پوری اننگز کھیلنے سے کترا رہے ہیں۔عمران خان کوارٹر فائنل کھیلے بغیر ہی فائنل جیتنا چاہتے ہیں اور وہ بھی اپنی مرضی کے امپائروں سے۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان یقینی شکست کے پیش نظر میدان سے بھاگ رہے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ ہجوم گراوٴنڈ پر دھاوا بول دے اور میچ خراب ہوجائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پرویز رشید نے کرکٹ کی آر میں کوارٹر فائنل سے مراد خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کوقرار دیا ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ یہا ں عمران خان کی پرفارمنس کا اندازہ میچ کے پہلے دس اوورز سے ہی لگایا جاسکتا ہے جو انتہائی تباہ کن ہے اور شکست یقینی نظر آرہی ہے۔