عمران خان کے احتجاجی پروگرام پر مختلف سیاسی رہنماوٴں کاشدید ردعمل

Political Parties

Political Parties

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کے احتجاجی پروگرام پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور بعض سیاستدانوں نے تو اس مظاہرے کو بے وقت کی راگنی بھی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے احتجاجی پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے الٹا انہی سے سوال کیا ہے کہ آخر احتجاج ہوکس بات کا رہا ہے اگر ملک ترقی کی راہ پرچل رہا ہے تو اسے چلنے دیا جائے۔ حکمران اتحاد میں شامل جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا بھی یہی خیال ہے۔

کہ صرف چار حلقوں کو بنیاد بناکر کر سڑکوں پر آنے کی بات سمجھ سے باہر ہے۔اور تو اور خیبر پختونخوا حکومت میں عمران خان کے اتحادی جماعت اسلامی بھی اس مظاہرے میں ان کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتی۔ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی عمران خان کیاحتجاجی مظاہروں کو قبل ازوقت قرار دیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ جمہوریت ڈی ریل کرنے کا سبب نہ بنیں۔ جبکہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اگر وہ نہیں تو کوئی بھی نہیں۔