لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ شہبا زشریف نے کہا ہے کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کے سیاہ چہرے سامنے نہ لاسکے تو قوم معاف نہیں کرے گی، میڈیا پرنہ کوئی قدغن لگاسکتا ہے اور نہ کوئی زبان بندی کرسکتاہے۔
لاہور میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبا ز شریف نے کہا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عدالتی کمیشن کی تحقیقات سے اصل چہرے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ایک ادارے کے سربراہ کی تصویر نہ چلائی جاتی تو بہتر ہوتا تاہم قومیں ایسی باتوں سے سیکھ کر آگے بڑھتی ہیں۔
شہبازشریف نے کہاکہ حکومت کا میڈیا پر کسی قسم کی پابندی کو کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا کو یہ آزادی کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی، نہ ہی اسے اتنی آسانی سے چھینا جاسکتاہے۔ آج ملک میں ہونے والے مظاہروں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے حکومت سنبھالتے ہی ملک میں ترقی شروع ہوگئی یا احتجاج کرنے والے اس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔