شعبہ طب میں تحقیق انتہائی اہمیت کا حامل ہے وائس چانسلر جامعہ کراچی :پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر
Posted on May 11, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمدقیصر نے کہا کہ شعبہ طب میں تحقیق انتہائی اہمیت کا حامل ہے تحقیق کے ذریعے نہ صرف ذہنی تخلیق کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے بلکہ وقت کے ساتھ جدید دور سے ہم آہنگ رکھنے کا بھی ذریعے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے تحت سالانہ کانو کیشن سے ڈاکٹرز کے نئے گریجویٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے صد ر گورننگ باڈی لیاقت نیشنل ہسپتال ڈاکٹر شاہد علی پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو ،لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے بھی خطاب کیا تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے نئے میڈیکل گریجویٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آج کا دن آپ کے لئے ایک نئی زندگی کا آغاز ہے وہیں میرے لئے بھی آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل اور باعث افتخار ہے کہ آج میں مستقبل مسیحائوں کے درمیان موجود ہوں انہوں نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر اور اس کے ضامن آپ ہیں کیو ں کہ آپ کے تعلیمی قابلیت کا امتحان آج سے شروع ہوتا ہے ڈاکٹر محمد قیصر نے کہاکہ شعبہ طب واحد شعبہ ہے۔
جس میں پیشے سے منسلک لوگ ہمیشہ متحرک رہتے ہیں ہسپتال ہو یا گھر ڈاکٹر معاشرے کا ایک اہم ترین رکن ہے جسے تمام لوگوں سے بلا رنگ و نسل اور مذہب رابطے میں رہنا ہوتا ہے وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج میں تعلیمی معیاری کی تعریف اسے شعبہ طب کا مثالی درسگاہ قرار دیتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال و کالج انتظامیہ ،اساتذہ اکرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج جہاں نئے میڈیکل گریجویٹ کے والدین اپنے بچوں کی تعلیمی قابلیت پر فخر کررہے۔
ہونگے وہیں کالج انتظامیہ اور اساتذہ اکرام بھی اپنی کار کردگی پر مطمین ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے گورننگ باڈی کے صدر ڈاکٹر شاہد علی لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی اورلیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے نئے میڈیکل گریجویٹ کو مبارکباد اس موقع پر انہوں نے نئے مسیحائوں کو نصیحت کی کہ وہ ایک درد مند دل رکھنے والا مسیحا بنیں اور انسانیت کی بلا رنگ و نسل خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں اس موقع پرمقررین نے تقریب میں موجود نئے مسیحائوں کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔