شاہ فیصل کالونی فراہمی آب کے بڑھتے ہوئے شکایات پر حق پرست اراکین اسمبلی ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر پہنچ گئے

کراچی (خصوصی رپورٹ ) شاہ فیصل کالونی میں فراہمی آب کے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کے دفتر پہنچ گئے اس موقع پر ملاقات میں حق پرست اراکین اسمبلی نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو شاہ فیصل کالونی میں فراہمی آب کے حوالے سے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اراکین اسمبلی نے کہاکہ فراہمی آب کے بڑھتے ہوئے مسائل سے عوام شدید اذیت اور قرب میں مبتلا ہیںانہوں نے کہاکہ پینے کے پانی کی ترسیل میں تعطل کا فوری سدباب کیا جائے اور عوام تک پینے کے پانی کی ترسیل کو یقینی بنا ئی جائے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا کہ فراہمی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور سپلائی اسٹیشنوں پر ترسیلی نظام کو بہتر بنا یا جائے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر پانی کی تقسیم کے حوالے سے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا
جائے۔

سپلائی اسٹیشنوں میں جرنیٹرز کی درستگی کو یقینی اور ہیوی جرنیٹرز کی تنصیب کو یقینی بنا یا جائے تاکہ ترسیلی نظام کو درست کای جاسکے حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ عوامی مسائل پر حق پرست عوامی نمائندے خاموش نہیں بیٹھیں گے جہاں عوام کو مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کے لئے جد وجہد میں مصروف ہیں وہیں ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ سے کہاکہ شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں پینے کے پانی کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیا جائے۔

اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست عوامی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کی جد و جہد میں شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ فراہمی آب کے تعطل کے حوالے سے عوامی شکایات کو اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے جلد ازجلد حل کرلیا جائے گا۔