’ہم شکلز‘‘ کی کامیابی کیلیے پُر امید ہوں، تمنا بھاٹیا، پہلے گانے کالر ٹیون کی ویڈیو جاری

Tamanna Bhatia

Tamanna Bhatia

لاہور (جیوڈیسک) تامل فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی دوسری ہندی فلم ’’ہم شکلز‘‘ کے پہلے گانے کالر ٹیون کی وڈیو ریلیز کر دی گئی ہے جس میں اس کے علاوہ سیف علی خان، ریتش دیش مکھ، رام کپور، بپاشا باسو اور ایشاگپتا شامل ہیں۔

فرہاد اور ساجد خان کی تحریر کردہ اس فلم کو وشو بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے جس میں تین ہیروز اور ان کے ہم شکلز کے زندگی میں آنے والے نت نئے موڑ دکھائے گئے ہیں۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ جنھوں نے کیریئر کا آغاز فلم ’’چاند سے روشن چہرہ‘‘ سے کیا تھا جو 4 مارچ 2005ء میں ریلیز ہوئی تھی اسی دوران اسے تیلگو فلم ’’سری‘‘ میں کاسٹ کر لیا گیا۔