چمن: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نصب تین بم ناکارہ بنا دئیے گئے

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نصب تین بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا، بم چیک پوسٹ کو جانے والی سڑک کے کنارے گھی کے کنستر میں چھپائے گئے تھے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے سرحدی علاقے میں واقع ایف سی کے تالاب چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے تین بم نصب کئے تھے، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دو بم تین تین کلو ، جبکہ ایک بم سات کلو وزنی تھا جنہیں گھی کے کنستر میں چھپایا گیا تھا۔