ساکشی چوہدری ’’67 ڈیز‘‘ میں پریانکا چوپڑا کا کردار نبھائیں گی

Sakshi Chaudhary

Sakshi Chaudhary

لاہور (جیوڈیسک) ساکشی چوہدری فلم ’’67 ڈیز‘‘ میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساکشی چوہدری فلمساز اسیم مرچنٹ کی فلم’’ 67 ڈیز ‘‘میں پریانکا چوپڑا کا کردار ادا کر رہی ہیں فلم میں۔

پریانکا چوپڑا کا کردار نبھانے کے لیے وہ تربیتی ورکشاپ لیں گی جس میں وہ پریانکا چوپڑا کی تمام تر فلمیں دیکھیں گی اور ان کا انداز اور اداکاری پر غور کریں گی۔ ساکشی کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ پریانکا ایک اچھی اداکارہ ہیں ان کا کردار نبھانا فلم میں چیلنجنگ ہے۔

وہ امید کرتی ہیں کہ وہ فلم میں کردار کے ساتھ انصاف کر پائیں اور اچھی اداکارہ کا کردار نبھا پائیں۔ ساکشی چوہدری نے جنہوں نے کیرئیر کا آغاز 2013ء میں تیلگو فلم ”Potugudu” سے کیا،یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی جس پر کناڈا میں بھی اس کا ریمیک بنایا جارہا ہے۔

ماڈل واداکارہ ساکشی چوہدری کو بالی وڈ میں فیروز نڈیاوالہ نے اپنی کامیاب ’’ہیرا پھری‘‘کے تیسرے اور چوتھے سیکوئل میں مرکزی ہیروئن کاسٹ کر لیا ہے جس کے رائٹر ڈائریکٹر انیس بزمی ہیں۔ اس سیریل کی تیسری فلم میں وہ جان ابراہیم اور چوتھی میں اکشے کمار کے مقابل ہیروئن کا کردار نبھائینگی۔ اداکارہ کو 2004ء کی کامیاب فلم’’جولی‘‘ کے سیکوئل میں بھی سائن کر لیا ہے جب کہ پہلی فلم میں نہیا دھوپیا ہیروئن تھیں جسے بولڈ مناظر پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔