یوکرین کے مشرقی صوبوں میں ملک سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) یوکرین کے مشرقی صوبے لوگانسک اور ڈونٹسک کو روس میں شامل کیا جائے یا نہیں اس حوالے سے روس نواز باغیوں نے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جس میں حصہ لیتے شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنی رائے کا اظہار کیا جب کہ باغیوں کا دعوی ہے کہ ووٹنگ میں 90 فیصد شہریوں نے حصہ لیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین سے علیحدگی کے لئے باغیوں نے کریمیا کی طرز پر صوبہ ڈونٹسک اور لوگانسک میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جس کی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 تک بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

ریفرنڈم میں شہریوں کی بڑی تعداد نے روس سے الحاق کے لئے ہاں یا ناں میں جواب دیا، جب کہ ریفرنڈم کے دوران مختلف علاقوں میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ باغیوں کا دعویٰ ہے کہ 70 لاکھ آبادی والے دونوں صوبوں میں 90 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم ووٹوں کی گنتی کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔